Time 24 ستمبر ، 2024
پاکستان

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اجلاس، ملک میں منکی پاکس سے متاثرہ مریض کی ہلاکت کا انکشاف

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اجلاس، ملک میں منکی پاکس سے متاثرہ مریض کی ہلاکت کا انکشاف
جاں بحق مریض کو اسے ایچ آئی وی بھی تھا، ملک میں اب تک منکی پاکس کے 6 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں: کوآرڈی نیٹربرائے صحت ڈاکٹرمختاراحمد— فوٹو:فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں ملک میں منکی پاکس سے متاثرہ مریض کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹربرائے صحت ڈاکٹرمختاراحمد نے منکی پاکس سےمتعلق کمیٹی کوبریفنگ دی۔

انہوں نے بتایاکہ ملک میں اب تک منکی پاکس کے 6 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، پاکستان میں اب تک منکی پاکس کا ایک مریض جاں بحق ہوا ہے اور اسے ایچ آئی وی بھی تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک میں اب تک منکی پاکس کے 69 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پولیو کیسز پرنیشنل کوآرڈی نیٹر برائے پولیو انوارالحق نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایاکہ رواں سال 335 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، 67 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی اور 21 پولیو کیسزسامنے آئے۔

ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں 20، سندھ 18، کے پی14، پنجاب میں13 اضلاع پولیووائرس سے متاثرہوئے، 4 پولیو ورکر مہم کے دوران شہید ہوئے۔

انوارالحق نے بتایاکہ اس سال بھی پولیو مہم میں بچے ویکسین سے محروم رہے ہیں، بلوچستان میں قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی وجوہات کے باعثِ مہم متاثر ہوئی۔

مزید خبریں :