Time 24 ستمبر ، 2024
پاکستان

دل کا رشتہ ایپ نے پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کا ’گولڈ ایوارڈ‘ جیت لیا

دل کا رشتہ ایپ نے پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کا ’گولڈ ایوارڈ‘ جیت لیا
دل کا رشتہ ایپ نے بہت ہی کم عرصے میں یہ ایوارڈ حاصل کر کے اپنے آپ کو ایک کامیاب اسٹارٹ اپ اور ایک بہترین ڈیجیٹل ایپ ہونے کا ثبوت دیا ہے— فوٹو:فائل

پاکستان کی نامور رشتہ ایپ ”دِل کا رشتہ“ نے ایک بار پھر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے  اور ملک کے سب سے بڑے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی پاشا ایوارڈ کی کنزیومر کیٹیگری میں بیسٹ کنزیومر مارکیٹ پلیس ایپ کا گولڈ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں پاشا آئی سی ٹی ایوارڈز کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی نمائندہ تنظیم پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے زیراہتمام ملک کی آئی ٹی انڈسٹری میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کمپنیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب کی مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ تھیں۔

اس موقع پر آئی ٹی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ایوارڈز کیلئے مجموعی طور پرایک ہزار ایک سو اٹھانوے درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے گولڈ کیٹیگری سے آئی ٹی سیکٹر میں نمایاں کردار ادا کرنے والی 33 کمپنیوں اور میرٹ کی بنیاد پر 47 کمپنیوں کو ایوارڈ دیے گئے۔ 

دل کا رشتہ ایپ نے پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کا ’گولڈ ایوارڈ‘ جیت لیا
ایپ نے اپنی اس کامیابی کو اپنے صارفین کے نام کیا ہے جن کے بھرپور اعتماد کی وجہ سے 4.5 ملین پروفائلز اور 20 ہزار شادیاں ممکن ہو سکی ہیں— فوٹو: دل کا رشتہ آفیشل

ان ایوارڈز کیلئے کنزیومرسروسز، بزنس سروسز، انکلوژن ایڈ کمیونٹی اور اسٹوڈنٹ انوویشن کی ٹاپ کیٹیگریز سے انتخاب کیا جانا تھا۔ 

آئی ٹی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 15 معروف شخصیات نے بطور ججز فرائض انجام دیتے ہوئے موصول شدہ درخواستوں میں سے میرٹ پر ایوارڈز کیلئے بہترین امیدواران کا انتخاب کیا۔

”دِل کا رشتہ“ نے پاشا ایوارڈ کی کنزیومر کیٹیگری میں بیسٹ کنزیومر مارکیٹ پلیس ایپ کا گولڈ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

دل کا رشتہ ایپ نے بہت ہی کم عرصے میں یہ ایوارڈ حاصل کر کے اپنے آپ کو ایک کامیاب اسٹارٹ اپ اور ایک بہترین ڈیجیٹل ایپ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

ایپ نے اپنی اس کامیابی کو اپنے صارفین کے نام کیا ہے جن کے بھرپور اعتماد کی وجہ سے 4.5 ملین پروفائلز اور 20 ہزار شادیاں ممکن ہو سکی ہیں۔

مزید خبریں :