Time 24 ستمبر ، 2024
دنیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79 واں سالانہ اجلاس شروع

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79 واں سالانہ اجلاس شروع
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا غزہ میں بلا تعطل ایک ڈراؤنا خواب جاری ہے— فوٹو: رائٹرز

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں سالانہ اجلاس کا آغاز ہوگیا۔

اجلاس سے اپنے افتتاحی خطاب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے دنیا کی توجہ غزہ میں جاری مظالم کی طرف کرائی۔ 

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا غزہ میں بلا تعطل ایک ڈراؤنا خواب جاری ہے، فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا بلاجواز ہے۔ 

انتونیو گوتریس نے کہا کہ کشیدگی اور  تشدد میں اضافے سے اب لبنان بھی جنگ کے دہانے پر ہے، لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننا چاہیے، دنیا میں سزا سے استثنیٰ کا رجحان سیاسی اور اخلاقی لحاظ سے ناقابل برداشت ہے، سزا سے استثنیٰ اور عدم مساوات کے رجحانات دنیا کے لیے بڑھتا خطرہ ہیں۔ 

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹر ی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھائے اور دو ریاستی حل کو کامیاب بنائیں۔

مزید خبریں :