Time 25 ستمبر ، 2024
پاکستان

سوات میں غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر حملہ، تحقیقاتی کمیٹی قائم

سوات میں غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر حملہ، تحقیقاتی کمیٹی قائم
 صوبائی حکومت نے تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو تفصیلی رپورٹ تیار کرکے صوبائی حکومت کو ارسال کرے گی/ فائل فوٹو

خیبرپختونخوا حکومت نے سوات کے علاقہ مالم جبہ میں غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر حملے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور اسپشل سیکرٹری داخلہ شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کرے گی اور تحقیقات کے بعد تفصیلی رپورٹ بھی تیار کر کے صوبائی حکومت کو جمع کرائے گی۔

واضح رہے کہ 22 ستمبر کو سوات میں غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا، واقعہ میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے، خوش قسمتی سے حملے میں تمام غیر ملکی سفارتکار محفوظ رہے تھے۔

مزید خبریں :