پاکستان
19 فروری ، 2013

پیپلزپارٹی کے6 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس دائر

لاہور… مسلم لیگ (ن)جوائن کرنیوالے پیپلزپارٹی کے6 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس دائر کردیاگیا۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض احمد،پارلیمانی لیڈر ذوالفقار گوندل اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا صوبائی الیکشن کمیشن آفس پہنچے،جہاں انہوں نے الیکشن کمشنرپنجاب طارق قادری کو پیپلز پارٹی سے ن لیگ میں شامل ہونے والے 6 اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس پیش کردیا،بعدمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راجا ریاض نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے ابھی تک کسی منحرف رکن کا استعفیٰ قبول نہیں کیا،ان اراکین نے قرآن پاک پر حلف لیا تھا،اب یہ ہمیشہ کیلئے نااہل ہو جائیں گے۔

مزید خبریں :