26 ستمبر ، 2024
پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ کچھ دنوں سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گولڈ میٹل ہر روز نئی بلندی کو چھو رہا ہے۔
اب جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونا اب 2 لاکھ 77 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 1285روپے بڑھ کر 2 لاکھ 37ہزار 482 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 2665 ڈالر فی اونس ہے۔