Time 27 ستمبر ، 2024
پاکستان

پختونخوا میں وزراء کے احتساب کیلئے عمران خان کی ہدایت پر قائم کمیٹی غیر فعال

پختونخوا میں وزراء کے احتساب کیلئے عمران خان کی ہدایت پر قائم کمیٹی غیر فعال
4 اگست کو قائم پی ٹی آئی کمیٹی کی جانب سے ایک ماہ کے دوران کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، کمیٹی کے قیام سے اب تک صرف ایک صوبائی وزیر کےخلاف کارروائی کی گئی ہے__فوٹو: فائل

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بد عنوانی کی روک تھام کے لیے قائم کردہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی غیر فعال ہوگئی۔ 

عمران خان کی ہدایت پر 4 اگست کو انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس کا مقصد وزیراعلیٰ، وزرا اور پارٹی عہدیداروں کا احتساب تھا۔

انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کی جانب سے ایک ماہ کے دوران کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، کمیٹی کے قیام سے اب تک صرف ایک صوبائی وزیر شکیل خان کےخلاف کارروائی کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیر شکیل خان کےخلاف کارروائی کی سفارش کی تھی، پی ٹی آئی کی اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے پاس مختلف محکموں کے خلاف شکایات آئی ہیں۔

پی ٹی آئی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی مختلف شکایات پر تحقیقات کر رہی ہے،کمیٹی غیر فعال نہیں، کمیٹی کے لیے دفترکا مسئلہ تھا جو حل ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :