کاروبار
19 فروری ، 2013

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید 7 پیسے کا اضافہ

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید 7 پیسے کا اضافہ

کراچی…ڈالر کا روپے پر ایک اور ڈرون حملہ، بینکوں کے درمیان لین دین کے دوران ڈالر 98 روپے 22 پیسے کی رکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا، ٹریڈنگ کے اختتام پر ایک ڈالر 98 روپے 22 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا جو ملکی تاریخ کا ریکارڈ ہے۔ ڈیلرز کے مطابق درآمدی تیل کی ادائیگیوں کے باعث انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ آج 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم تیل کی درآمد کی مد میں ادا کی جائے گی۔اوپن مارکیٹ میں عوام کو ایک ڈالر 99 روپے 70 پیسے میں دستیاب ہے۔

مزید خبریں :