19 فروری ، 2013
اسلام آباد…ایف بی آر نے رجسٹرڈ کمپنیوں اور برآمد کنندگان کے لئے سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس قانون میں تبدیلی کی ہے جس سے 25 ارب روپے کی اضافی ٹیکس آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو اپنی خریداری پر 3.2 فی صد سیلزٹیکس، پہلے ہی ودہولڈنگ ٹیکس کی صورت میں جمع کرانا ہوگا۔ اسی طرح برآمد کنندگان کو بھی اسی شرح سے ودہولڈنگ ٹیکس جمع کرانا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جون میں مالی سال کے اختتام تک ہر مہینے کے وسط میں سیلز ٹیکس کا گوشوارہ جمع کرانا ہوگا۔ گوشوارے مارچ، اپریل مئی، اور جون میں جمع کیے جائیں گے جس سے ایف بی آر کو 20 سے 25 ارب روپے کی اضافی ٹیکس آمدنی حاصل ہوسکتی ہے۔