پاکستان
19 فروری ، 2013

بلوچستان کے معاملے پر فوج کو دور رکھنا چاہیے،فاروق نائیک

بلوچستان کے معاملے پر فوج کو دور رکھنا چاہیے،فاروق نائیک

اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے پر ضرورت پڑی تو پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلایا جائے گا، بلوچستان کے معاملے پر فوج کو دور رکھنا چاہیے۔ ان کاکہناہے کہ وزیراعظم کی جانب سے آپریشن کی ہدایات کا حکم نامہ ابھی نہیں دیکھا۔پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیاسے بات چیت میں وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کاکہناتھاکہ ضروری ہے کہ آئندہ انتخابات کے لیے بلوچستان میں حکومت بھی ہو اور اپوزیشن لیڈر بھی۔ بلوچستان سے متعلق آئین و قانون کے مطابق مشاورت جاری ہے، جو بھی فیصلہ ہوا، آئین اور جمہوریت کے مطابق ہو گا۔وزیر قانون نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو سول حکومت کی معاونت کے لیے بلایا جا سکتا ہے، بہتر ہو گا کہ سیاست دان مل بیٹھ کر مشاورت سے اپنے مسائل حل کریں۔وزیر قانون نے کہا کہ گورنر راج آئینی تقاضے پورے کرنے کے لیے لگایا۔

مزید خبریں :