19 فروری ، 2013
ممبئی…بالی ووڈ مسل مین جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سابق محبت بپاشا باسو کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب بپاشا باسو سے اپنی سابق محبت جان ابراہم کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ انہیں پہچاننے سے ہی انکاری ہو گئیں۔ تاہم جان ابراہم اس معاملے سے کچھ الگ انداز میں نمٹے۔اُن کا کہنا ہے کہ وہ بپاشا کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ان بپس کے وجود کی اُن کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ہے۔ جان ابراہم کے مطابق وہ اُن کے الزامات سے یا اُن دونوں کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں سے یا لوگوں کی ان کے بارے میں باتوں سے اثرانداز نہیں ہوتے کیونکہ اس رشتے کو انہوں نے اپنا ماضی سمجھ کر بھلا دیا ہے۔