پاکستان
28 فروری ، 2012

پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کو ہدایت کردی ہے،رحمان ملک

 پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کو ہدایت کردی ہے،رحمان ملک

اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ پرویز مشرف کی گرفتاری کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے اورآئندہ دو تین روز میں انٹرپول کو ریڈوارنٹ جاری کرنے کے لیے لکھ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کوہستان میں ایک نہیں، 4 گاڑیوں سے مسافروں کو اتار کر مارا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے بعددونوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ گلگت بلتستان میں شیعہ سنی فسادات کی سازش کی جارہی ہے جسے ناکام بنادیاجائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں کرفیو لگادیاہے اورامن وامان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاکہ گلگت بلتستان کا واقعہ کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں ہونے والے واقعات کا تسلسل لگتا ہے، پہلے واقعات میں تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی ملوث تھی،کوہستان میں ہلاک ہونے والے 18 افراد میں سے 8 افراد کا تعلق گلگت، 7 کا ہنزہ نگر اور 3 کا استور سے ہے۔فائرنگ کرنے والے 20 دہشت گرد تھے، جنہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کا لباس پہن رکھا تھا،ایک سوال پر رحمان ملک نے کہاکہ پرویز مشرف کو وہ پکڑ رہے ہیں نہ فوج ، بس عدالتی احکامات پر عمل کیا جا رہا ہے۔ رحمان ملک نے بتایا کہ وہ ایبٹ آباد انکوائری کمیشن کے سامنے 2 یا 7 مارچ کو پیش ہوں گے۔

مزید خبریں :