29 ستمبر ، 2024
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں اغوا کیےگئے 20 مزدوروں کو چھوڑ دیا گیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نےگیس کمپنی کےکیمپ سے آج صبح 20 مزدوروں کو اغوا کیا تھا۔ مسلح افراد نے فائرنگ کے بعدگیس کمپنی کے 8 بلڈوزر جلا دیے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدا آباد میں گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے شجاع آباد سے تھا اور تمام مزدور آپس میں رشتے دار تھے جو مکان کی تعمیر کے لیے وہاں موجود تھے۔