Time 29 ستمبر ، 2024
پاکستان

راولپنڈی اے ٹی سی: پی ٹی آئی کی 5 خواتین ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتار  5 خواتین  ارکان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ  پر پولیس کے حوالے کردیا۔

 ملزمان پر دہشت گردی، اقدام قتل، توڑپھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

راولپنڈی میں احتجاج کے موقع پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے 15 ارکان کے خلاف 2 مقدمات درج کیےگئے، مقدمےمیں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کےاپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

ان کے علاوہ  ملزمان میں عالیہ حمزہ، شہریار  ریاض، عمرتنویر اور  دیگر نامزد ہیں۔

مقدمے میں دہشت گردی، اقدام قتل، توڑپھوڑ  اور کار سرکار  میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق کارکنان نے امن وامان کی صورتحال خراب کی اور  ریاست مخالف نعرے لگائے۔

واضح رہے گزشتہ روز تحریک انصاف نے لیاقت باغ پر احتجاج کیا تھا جس دوران پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپیں ہوئی تھیں اور اس دوران کئی کارکنان اور پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :