کاروبار
19 فروری ، 2013

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہریکم کونافذالعمل کرنے کافیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہریکم کونافذالعمل کرنے کافیصلہ

اسلام آباد…وزارت پٹرولیم نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل اب 22تاریخ کی بجائے ہر مہینے کی یکم سے نافذالعمل ہواکرے گا۔ مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان ہر ماہ کے اختتام پر ہوا کرے گا جو ہر مہینے کی پہلی تاریخ سے نافذالعمل ہو ں گی ، اس سے قبل حکومت پٹرولیم مصنوعات کا اعلان ہر ماہ کی 21تاریخ سے کر رہی ہے جو 22تاریخ سے لاگو ہو جاتی ہیں۔

مزید خبریں :