01 اکتوبر ، 2024
پاکستان کے سابق پنالٹی کارنر اسپلیشٹ سہیل عباس کی ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن نے خدمات حاصل کر لیں۔
ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن نے سہیل عباس کی تقرری کی تصدیق کر دی ہے۔ سہیل عباس کی ایک سال کے لیے خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
سہیل عباس پنالٹی کارنر کے شعبے پرکام کریں گے۔ سہیل عباس ملائیشین کوچ سرجیت سنگھ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
سہیل عباس کا معاہدہ یکم اکتوبر سے شروع ہوا ہے۔ سہیل عباس ملائیشین کھلاڑیوں کی پنالٹی کارنر اسکلز بہتر بنائیں گے۔