Time 02 اکتوبر ، 2024
صحت و سائنس

کراچی اور سجاول سے پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق، ملک میں تعداد 26 ہوگئی

کراچی اور سجاول سے پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق، ملک میں تعداد 26 ہوگئی
سندھ میں رواں سال اب تک پولیو کیسز کی تعداد 7 ہو چکی ہے: نیشنل ای او سی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: کراچی ایسٹ اور سجاول سے پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق کراچی ایسٹ اور سجاول سے پولیو کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال اب تک پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

نیشنل ای او سی کا بتانا ہےکہ سندھ میں رواں سال اب تک پولیو کیسز کی تعداد 7 ہو چکی ہے۔

اس حوالے سے  فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ پولیو کیسز کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنے 5 سال تک کے بچوں کی انسداد پولیو ویکسینیشن یقینی بنائیں۔

مزید خبریں :