Time 02 اکتوبر ، 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب نے "اپنی چھت اپنا گھر" اسکیم کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کا افتتاح کردیا
 جیسے ماں کو بچوں کے لیے چھت کی فکر ہوتی ہے اسی طرح مجھے آپ کی فکر ہے،مریم نواز، فوٹو: اسکرین شاٹ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "اپنی چھت اپنا گھر" اسکیم کا افتتاح کردیا ،گھروں کی تعمیر کے لیے مردوں اور خواتین میں قرضے کے چیک بھی تقسیم کیے ۔ 

"اپنی چھت اپنا گھر" اسکیم کے تحت بلا سود آسان اقساط میں 15 لاکھ روپے کے قرضوں کی تقسیم تقریب ایکسپو سینٹر میں ہوئی۔ وزیراعلیٰ  مریم نواز  نے چیک تقسیم کیے۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ پانچ سال میں پانچ لاکھ افراد کو گھر بنانے کے لیے قرضے دینے جارہے ہیں، جیسے ماں کو بچوں کے لیے چھت کی فکر ہوتی ہے اسی طرح مجھے آپ کی فکر ہے۔ انہوں نے ساڑھے سات سات لاکھ روپے کی دو اقساط میں قرضہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ 700 ارب روپے کی "اپنی چھت اپنا گھر" اسکیم نواز شریف کا ویژن ہے، ہر ماہ قرعہ اندازی کے ذریعے ہر ضلع میں آبادی کے تناسب سے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :