Time 03 اکتوبر ، 2024
پاکستان

بلوچستان حکومت نے گرین بسوں کی خریداری کی منظوری دیدی

بلوچستان حکومت نے گرین بسوں کی خریداری کی منظوری دیدی
محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے 5 بسیں کوئٹہ اور 4 تربت میں چلائی جائیں گی: سیکرٹری ٹرانسپورٹ/ فائل فوٹو

کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے 9گرین بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔

جیو نیوز  سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات اللہ کاکڑ نے بتایا کہ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں 9گرین بسوں کی خریداری کا اعلان کیا تھا جس کی سمری محکمہ ٹرانسپورٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بھجوائی، وزیراعلیٰ نے 9 بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ ان بسوں کی خریداری کیلئے جلد ٹینڈر کرے گا۔

سیکرٹری کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے5 بسیں کوئٹہ اور 4 تربت میں چلائی جائیں گی، کوئٹہ میں لائی جانے والی 5 بسیں شہر میں نئے روٹس پر چلائی جائیں گی جب کہ کوئٹہ میں پہلے ہی 10 گریں بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ 


مزید خبریں :