Time 02 اکتوبر ، 2024
پاکستان

مولانا کی رضامندی سے ترمیم کی تراش خراش ہوچکی، آئینی عدالت پر کوئی اعتراض نہیں: عرفان صدیقی

مولانا کی رضامندی سے ترمیم کی تراش خراش ہوچکی، آئینی عدالت پر کوئی اعتراض نہیں: عرفان صدیقی
ترمیم کب لائی جائےگی اس کاحتمی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، ہفتہ دس دنوں میں ترمیم سےمتعلق صورتحال واضح ہوجائے گی: لیگی رہنما کی پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو— فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی رضامندی سے ترمیم کی تراش خراش ہوچکی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ مولانافضل الرحمان کے ساتھ میری ملاقات کا ایجنڈا ترمیم سے متعلق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کی رضامندی سے ترمیم کی تراش خراش ہوچکی ہے، ترمیم کب لائی جائےگی اس کاحتمی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، ہفتہ دس دنوں میں ترمیم سےمتعلق صورتحال واضح ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان نے ترمیم سے متعلق آج اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، ان کو ترمیم کے بنیادی نکات پراعتراض نہیں، انہیں آئینی عدالت پر کوئی اعتراض نہیں۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ مولانا پی ٹی آئی کو ترمیم پر آن بورڈ لانا چاہتےہیں تو ہمیں اعتراض نہیں۔

نواز شریف کے بیرون ملک دورے سے متعلق لیگی رہنما نے بتایاکہ نوازشریف کا بیرون ملک کا دورہ طے تھا لیکن صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملتوی کیا، نوازشریف اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، نوازشریف بیرون ملک گئے بھی تو آٹھ سے دس روزکیلئے جائیں گے۔

مزید خبریں :