Time 03 اکتوبر ، 2024
پاکستان

موٹروے پر گاڑی میں ایک خاندان کے 4 افراد کی موت کیسے ہوئی؟ فارنزک رپورٹ میں وجہ سامنے آگئی

موٹروے پر گاڑی میں ایک خاندان کے 4 افراد کی موت کیسے ہوئی؟ فارنزک رپورٹ میں وجہ سامنے آگئی
بھیرہ انٹرچینج کے قریب ایک گاڑی میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کی ہلاکت کا واقعہ 23 اگست کو پیش آیا تھا__فوٹو: اسکرین گریب

موٹروے پر بھیرہ انٹرچینج کے قریب گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی ہلاکت سے متعلق فارنزک رپورٹ منظرعام پر آ گئی۔

بھیرہ انٹرچینج کے قریب ایک گاڑی میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کی ہلاکت کا واقعہ 23 اگست کو پیش آیا تھا جس میں زہریلے جوسز سمیت دیگر اشیاء کے استعمال کی افواہیں سامنے آئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرنے والوں کے جسمانی اعضاء اور خون کے نمونے فارنزک سائنس اتھارٹی کو بھجوائے تھے۔

فارنزک رپورٹ کے مطابق چاروں افراد کی ہلاکت کاربن مونو آکسائیڈ گیس سے ہوئی اور چاروں افراد کی سانس اسی گیس کے سبب بند ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کاربن مونو آکسائیڈ ممکنہ طورپر ایگزاسٹ پائپ سےلیک ہو کر جمع ہوئی ،گاڑی کے اے سی سے بھی گیس جمع ہونے کے امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچی شامل تھی جب کہ گاڑی کا ڈرائیور زندہ بچ گیا تھا۔

مزید خبریں :