Time 03 اکتوبر ، 2024
پاکستان

قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کی گاڑی پر فائرنگ

قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کی گاڑی پر فائرنگ
حملے میں ڈی سی شیرانی ثناء ماہ جبین اور عملہ محفوظ رہا، اسسٹنٹ کمشنر / فائل فوٹو

ژوب: قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید کے مطابق فائرنگ کا واقعہ  قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں پیش آیا  جہاں  ڈی سی کے اسکواڈ کی گاڑی پر تین گولیاں لگیں۔ 

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حملے میں ڈی سی شیرانی ثناء ماہ جبین اور عملہ محفوظ رہا۔ 

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈی سی کے اسکواڈ کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :