دنیا
29 فروری ، 2012

گوئٹے مالا کی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ،8 افراد ہلاک

گوئٹے مالاسٹی … گوئٹے مالا کی فضائیہ کا ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار ہوگیا،جس کے نتیجے میں8 افراد ہلاک ہوگئے ،غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق میکسیکو کی سرحد کے قریب گوئٹے مالا کی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ گوئٹے مالا سٹی سے 500 کلومیٹر دورسینٹ لوئی پیٹن کے قریب جنگل میں پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور عملے کے چھ افراد سوار تھے جو کہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

مزید خبریں :