Time 03 اکتوبر ، 2024
پاکستان

خیبرپختونخوا میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان

خیبرپختونخوا میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان
 مختلف روٹس پر گاڑیوں کے کرایوں میں 2 سے 14 روپے تک کمی کی گئی ہے: محکمہ ٹرانسپورٹ/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈیزل پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 2 سے 14 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ پشاور سے کوہاٹ تک کوچ 170، اے سی بس کا کرایہ 183 روپے، پشاور سے مردان کوچ 151 جب کہ اے سی بس کا کرایہ 163 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پشاور سے چترال تک کوچ 953، اے سی بس کا کرایہ 1026 روپے، پشاور سے ڈی آئی خان تک کوچ 835، اے سی بس کا کرایہ 899 روپے مقرر اور پشاور سے ایبٹ آباد تک کوچ 509 جب کہ اے سی بس کا کرایہ 548 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :