Time 04 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کا کارڈ کیسا تھا؟ کارڈ کی فوٹو وائرل

امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کا کارڈ کیسا تھا؟ کارڈ کی فوٹو وائرل
سوشل میڈیا پر کارڈ کی فوٹو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے/ فائل فوٹو

بالی وڈ میں بگ بی کے لقب سے مشہور امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ اداکارہ و سیاستدان جیا بچن کی جوڑی فلم انڈسٹری کی کامیاب جوڑی میں شمار ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن اور جیا کی شادی 3 جون 1973 کو ہوئی تھی اور رواں سال انہوں نے اپنی شادی کی 51 ویں سالگرہ منائی۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم اسٹار عامر خان اپنے بیٹے جنید کے ہمراہ 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے مہمان بنے، جہاں عامر خان نے خود کو میزبان امیتابھ بچن کا سب سے بڑا فین ثابت کرتے ہوئے ثبوت کے طور پر شادی کا کارڈ دکھایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروگرام  'کون بنے گا کروڑ پتی'  کی اس قسط کے پرومو کو جاری کیا گیا جس کے بعد کارڈ کی فوٹو سوشل میڈیا سمیت نیوز چینلز پر بھی کافی وائرل ہو رہی ہے۔

امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کا کارڈ کیسا تھا؟ کارڈ کی فوٹو وائرل
فوٹو سوشل میڈیا

کارڈ پر امیتابھ بچن کے والد ہری ونش رائے بچن کی جانب سے خوبصورت لائنیں بھی لکھی ہیں۔

کارڈ پر لکھا گیا کہ 'ہمارے بیٹے امیتابھ اور شری تارون کومار بھادوری کی بیٹی جیا کی شادی، اتوار، 3 جون، 1973 کو بمبئی میں ہوگی، آپ کی دعاؤں کے طلبگار ہیں۔'

سوشل میڈیا پر کارڈ کی فوٹو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :