Time 04 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی سپر ہٹ فلم ’کک‘ کے سیکوئل کا اعلان

سلمان خان کی سپر ہٹ فلم ’کک‘ کے سیکوئل کا اعلان
فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’کک‘ کے سیکوئل کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم کک کے سیکوئل کا باضابطہ اعلان فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے  انسٹاگرام پر کیا گیا۔ 

سلمان اور ساجد کی جوڑی اس وقت فلم سکندر کی شوٹنگ میں مصروف ہے، جس کی ہدایت کاری اے آر مروگادوس کر رہے ہیں۔

ساجد کے اسٹوڈیو نے انسٹاگرام پر فلم سکندر کے سیٹ سے سلمان خان کی تصویر پوسٹ کرکے کِک 2 کی خبر شیئر کی۔

فلم کی شوٹنگ اور دیگر کاسٹ کے حوالے سے اب تک مزید کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’کک‘ 2014 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں ان کے مدمقابل جیکولین فرنینڈس نے مرکزی کردار کیا تھا جبکہ فلم میں رندیپ ہوڈا اور نواز الدین صدیقی نے بھی شاندار اداکاری کی تھی۔

یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ساجد ناڈیاڈ والا نے فلم ’کک‘ سے ہی ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا۔

فلم ’کک‘ 200 کروڑ روپے کمانے والی سلمان خان کی پہلی فلم تھی۔

مزید خبریں :