دنیا
29 فروری ، 2012

ڈاکٹر شکیل آفریدی کو تنہا نہ چھوڑا جائے ، ڈانا روہرا بیکر

ڈاکٹر شکیل آفریدی کو تنہا نہ چھوڑا جائے ، ڈانا روہرا بیکر

واشنگٹن … امریکی ایوان نمائندگان میں بلوچستان سے متعلق قرار داد پیش کرنے والے رکن ڈانا روہرا بیکر نے صدر اوباما سے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی اطلاع دینے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے پھر الزام لگایا کہ پاکستان امریکا کا ایسا دشمن ہے جس کے دو چہرے ہیں۔ ڈانا روہرا بیکر نے کہا کہ اوباما انتظامیہ آئندہ سال غیر ملکی امداد کی مد میں پاکستان کو دو ارب بیس کروڑ ڈالر امداد دینے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ،لیکن پاکستان اس کا مستحق نہیں ہے۔ امریکی رکن کانگریس نے کہا کہ پاکستان میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن کیخلاف کارروائی کیلئے مدد کی تھی اور اس کی خدمات کا اعتراف کیا جانا چاہئے۔ڈانا روہرا بیکرنے صدر اوباما سے کہا کہ وہ شکیل آفریدی کے تحفظ کیلئے ذاتی طور پر مداخلت کریں۔ وائٹ ہاوٴس کو شکیل آفریدی کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے۔

مزید خبریں :