29 فروری ، 2012
نیویارک … اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کوہستان میں بس سے مسافروں کو اتار کر قتل کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں بان کی مون نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی سے پاکستان میں کافی جانی نقصان ہورہا ہے۔ اقوام متحدہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کوہستان کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور حکومت پاکستان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔