کاروبار
20 فروری ، 2013

کپاس کی فی من قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

کپاس کی فی من قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

کراچی … چین کی جانب سے بھاری مقدار میں پاکستانی کاٹن یارن کی خریداری کے پیش نظر کپاس کی فی من قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق نے جیو نیوز کو بتایا کہ کپاس کی فی من قیمت 100 روپے اضافے سے 6 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے، کپاس کی قیمت میں اضافہ چین کی جانب سے پاکستانی کاٹن یارن کی بھاری مقدار میں خریداری ہے جبکہ ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں متوقع کمی بھی قیمت میں اضافے کا سبب ہے۔ احسان الحق نے مزید بتایا کہ چین پاکستان سمیت دیگر ملکوں سے کاٹن یارن کی طلب پورا کرنے کے خریداری کرتا ہے۔

مزید خبریں :