Time 07 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کا مسئلہ فلسطین پر حکومتی اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ

پی ٹی آئی کا مسئلہ فلسطین پر حکومتی اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ
موجودہ حالات میں پارٹی رہنما اور کارکن گرفتار ہیں اور ان حالات میں اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے: بیرسٹر گوہر/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مسئلہ فلسطین پر  ہونے والی حکومتی اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہمیں فلسطین پر اے پی سی میں شرکت کی دعوت مل گئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پارٹی رہنما اور کارکن گرفتار ہیں اور ان حالات میں اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے فلسطین کی صورتحال پر آج ایوان صدر میں کل جماعتی کانفرنس ہوگی جس میں وزیراعظم اور صدر مملکت سمیت اعلیٰ حکومتی حکام اور مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔

مزید خبریں :