کاروبار
20 فروری ، 2013

بزنس ٹرین چلانے والی نجی کمپنی کے ساتھ معاہدے میں ترمیم

بزنس ٹرین چلانے والی نجی کمپنی کے ساتھ معاہدے میں ترمیم

لاہور … ریلوے سمپارس یونین کے عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے بزنس ٹرین چلانے والی نجی کمپنی کے ساتھ معاہدے میں ترمیم کر دی ہے، جس کے بعد ریلوے کو روزانہ 10 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سمپارس یونین کے سیکریٹری یونس بھٹی نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ معاہدے میں ترمیم کی مجاز نہیں تھی، اسے معاہدہ منسوخ کرکے نیا ٹینڈر طلب کرنا چاہئے تھا۔ یونس بھٹی نے بتایا کہ بزنس ٹرین چلانیوالی نجی کمپنی پہلے ہی 35 کروڑ کی نادہندہ تھی، اب معاہدے میں ترمیم کرکے اسے مزید مالی فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر ریلوے حکام نے بزنس ٹرین کا ترمیمی معاہدہ منسوخ نہ کیا تو وہ اسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔

مزید خبریں :