Time 07 اکتوبر ، 2024
پاکستان

جامعہ کراچی کا ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے پر غور

جامعہ کراچی کا ذاکر نائیک کو  پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے پر غور
فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کی جانب  سے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو  پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے  پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق  جامعہ کراچی سنڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا گیا ہے۔

 جامعہ کراچی سنڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی زیرصدارت منگل کی دوپہر 3  بجے ہوگا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اعزازی سند دینےکی باقاعدہ سفارش صوبےکی سرکاری جامعات کے چانسلر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سےکی گئی ہے۔


مزید خبریں :