کاروبار
20 فروری ، 2013

کریڈٹ گارنٹی اسکیم: 18 ماہ کے دوران 2 ارب 83 کروڑ کے قرضے جاری

کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت گزشتہ 18 ماہ کے دوران ملک میں چھوٹی صنعتوں اور زرعی شعبے کو مجموعی طور پر 2 ارب 83 کروڑ روپے کے قرضے دیئے گئے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق 2010ء میں شروع کی جانے والی کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت ملک کے 105 اضلاع میں یہ قرضے چھوٹی صنعتوں اور زرعی شعبے کو دیے گئے۔ زرعی شعبے سے منسلک فی کسان کو اوسطاً3لاکھ 90ہزار روپے کا قرض دیا گیا جبکہ چھوٹی صنعتوں کے کاروباری افراد کو اوسطاً21لاکھ روپے قرضہ دیا ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اسکیم سے دیہاتوں میں معاشی سرگرمیاں تیز ہونے میں مدد ملے گی جس سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔

مزید خبریں :