Time 08 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خطاب کے دوران فاروق ستار کی سوتے ہوئے ویڈیو وائرل

معروف مذہبی اسکالر   ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خطاب کے دوران متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے سونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دو روز قبل گورنر ہاؤس کراچی سے متصل پولو گراؤنڈ  میں ہونے والے سوال جواب کے سیشن ’ ذکر سے پوچھیں ‘ میں  ایم کیو ایم رہنماؤں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی ۔

اس سیشن میں ڈاکٹر ذاکر نائیک رشوت کے خلاف لیکچر دے رہے تھے جس دوران رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نیند کی جھپکیاں لیتے رہے۔

ڈاکر فاروق ستار کے سونے کے  لمحے کو کیمرے نے بھی محفوظ کرلیا جس کے بعد سیشن میں ہنسی کی آوازیں گونجنے لگیں،  سیشن میں خلل دیکھ کر ڈاکٹر ذاکر نائیک  نے  رضاکاروں سے وجہ پوچھی۔

اس پر رضاکاروں نے انہیں بتایا کہ آپ کے لیکچر کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار سورہے  تھے، جس کے بعد شرکا بھی  اپنی ہنسی نہ روک سکے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کے  سیشن کے دوران سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہوگئی ہے  جس پر صارفین تبصرے کررہے ہیں۔

مزید خبریں :