20 فروری ، 2013
اسلام آباد … پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، بالائی سندھ اور اسلام آباد میں کل سے بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ، بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 3 دن تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا باعث بننے والی مغربی ہوائیں آج شام بلوچستان میں داخل ہوں گی، جس سے ملک کے مختلف شہروں میں آئندہ 3 دن تک بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے اور ہفتے کے دوران مری، گلیات، مالاکنڈ، ہزارہ کے پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔