09 اکتوبر ، 2024
لبنان میں اسرائیل کے خلاف مسلم اور مسیحیوں نے ایک ہوکر اتحاد قائم کرلیا اور لبنان کی پہچان بن گئے۔
لبنان کی مسیحی خاتون ریٹا اپنی مسلمان دوست آیاہ اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر روزانہ سیکڑوں متاثرین جنگ کیلئے کھانا پکاتی اور ان میں تقسیم کرتی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ کے میزبان حامد میر بیروت میں ریٹا اور آیاہ کے کچن میں پہنچ گئے۔
حزب اللہ کی حامی آیاہ نے میزبان حامد میر کو بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے اپنا گھر تباہ ہونے کے بعد میں ریٹا کے پاس آئی کیوں کہ ہم علاقے میں کافی مسائل سے دوچار تھے۔
آیاہ کا بتانا ہے کہ مسلمان ہونے کے باوجود اس کی دوست ریٹا نے اسے پناہ دی اور وہ ریٹا کے ساتھ مل کر متاثرین جنگ کی مدد کررہی ہے۔