20 فروری ، 2013
اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد میں وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے مسلم لیگ ق کے رہنماوٴں چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر غور کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور چوہدری برادران آج رات صدر زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں پی پی اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پیش رفت کا امکان ہے۔