پاکستان
20 فروری ، 2013

نئے صوبے کے مخالف محروم عوام کی امنگوں کا خون کررہے ہیں، راجا ریاض

نئے صوبے کے مخالف محروم عوام کی امنگوں کا خون کررہے ہیں، راجا ریاض

لاہور … پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا ہے بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے مخالف محروم عوام کی امنگوں کا خون کر رہے ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں راجا ریاض نے کہا کہ شریف برادران کی جانب سے 2 صوبوں کا مطالبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کی تحریک ناکام بنانے کی سازش ہے، 2 صوبے بننے سے سینیٹ میں نمائندگی کا مسئلہ پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے تمام ترقیاتی فنڈز لاہور میں لگا کر دیگر علاقوں پر غربت کی لکیر کھینچ دی ہے۔

مزید خبریں :