پاکستان
20 فروری ، 2013

لوئر دیر: میدان کے علاقے میں فورسز کی کارروائی، اسلحہ اور گولا بارود برآمد

لوئر دیر: میدان کے علاقے میں فورسز کی کارروائی، اسلحہ اور گولا بارود برآمد

دیر … لوئر دیرکی تحصیل میدان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں زمین میں چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل میدان میں خفیہ اداروں کی نشاندہی پر سر چ آپریشن کیا گیا تو اس دوران خالی مکان میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، جس میں 2 راکٹ لانچر، 10 میزائل ، 20 مارٹر گولے اور 30 کلو وزنی 3 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں شامل تھیں۔ آپریشن کمانڈر میجر مظہر مجید کے مطابق اسلحہ اورگولہ بارود بڑی تباہی کا سبب بن سکتا تھا، کارروائی میں گرفتاری نہیں ہوئی۔

مزید خبریں :