پاکستان
20 فروری ، 2013

جلال محمود شاہ کا جامشورو میں ضمنی انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان

جلال محمود شاہ کا جامشورو میں ضمنی انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان

کراچی … سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے جامشورو میں ضمنی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی والوں نے جعلی ٹھپے لگاکر الیکشن کمیشن ہی نہیں سپریم کورٹ کو بھی دھوکا دیا۔ حیدر منزل کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ پی ایس 73 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے اپنی پسند کا انتخابی عملہ لگایا اور خوب جعلی ٹھپے لگائے، دیگر جماعتوں کے امیدواروں اور کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور کئی پولنگ اسٹیشنز پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ جلال محمود شاہ نے بتایا کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف وہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔

مزید خبریں :