20 فروری ، 2013
اسلام آباد … چیئر مین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر انتہا پسندی اور عدم برداشت ختم نہیں کی جاسکتی، اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے ایچ ای سی کا کردار قابل تحسین ہے۔ چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری اسلام آباد میں ماڈرن یونیورسٹی گورننس پروگرام کے تحت وائس چانسلرز کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اعلی ٰتعلیمی ادارے مہارت اور جدت میں انتہائی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ اب پاکستان کے تعلیمی اداروں کی ڈگریاں پوری دنیا میں تسلیم کی جاتی ہیں اور بھارت سمیت ہمسایہ ممالک اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں ایچ ای سی کی بطور رول ماڈل پیروی کر رہے ہیں۔