10 اکتوبر ، 2024
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے شہری علاقوں میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر کے لبنان میں جنگ زدہ علاقوں میں سفر کے دوران اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر سے شہری آبادی پر حملہ کردیا۔
سینیئر صحافی حامد میر نے بتایا اسرائیل نے لبنان پر سولہ راکٹ فائر کیے، پروگرام میں دکھایا گیا کہ شہری آبادی پر حملوں کی وجہ سے کئی لبنانی خاندان سڑکوں پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
لبنان کے مختلف علاقوں میں سفر کے دوران سینیئر صحافی حامد میر نے بتایا کہ کئی لبنانیوں نے اپنی گاڑیوں کو ہی عارضی گھر بنا لیا ہے۔
حامد میر جب مارکیٹوں میں گئے تو وہاں ایک پاکستانی شہری اپنی دکان بھارتی شہری کے حوالے کر کے وطن چلا گیا تھا۔