31 دسمبر ، 2024
الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عادل بازئی کو مسلم لیگ ن کے بجائے آزاد امیدوار تصور کیا جائےگا۔
عادل بازئی کے خلاف بجٹ اور آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف پر مسلم لیگ ن نے ریفرنس دائر کیا تھا، عادل بازئی کو صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی جانب سے دائر ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا۔
جس کے بعد سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی بطور رکن قومی اسمبلی بحالی کا فیصلہ دیا تھا۔