31 دسمبر ، 2024
کراچی ائیرپورٹ پر پانی کی ایک پائپ لائن پھٹ گئی جس سے ہر طرف پانی ہی پانی ہوگیا۔
ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق بین الاقوامی روانگی کے بریفنگ ایریا کے کچھ حصے میں پانی جمع ہو گیا مگر ہوائی اڈے کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ خراب لائن کی نشاندہی کر کے ٹرمینل کی مغربی جانب موجود آئسولیشن والو بند کر دیا گیا، جس سے پانی کا مزید بہاؤ رُک گیا۔
ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ ٹیکنیشن موقع پر موجود ہیں، پائپ کی مرمت پر کام کر رہے ہیں۔
ملکی پروازوں کی آمد کے حصے میں چھت سے ٹپکنے والے پانی کو مسلسل صاف کیا جا رہا ہے۔