Time 30 دسمبر ، 2024
دنیا

نیتن یاہو کا خوف کے باعث اسپتال کے زیرزمین وارڈ میں آپریشن، پراسٹیٹ نکال دیا گیا

نیتن یاہو کا خوف کے باعث اسپتال کے زیرزمین وارڈ میں آپریشن، پراسٹیٹ نکال دیا گیا
 نیتن یاہو کا آپریشن دو گھنٹے سے زائد جاری رہا، انہیں کئی دن زیر زمین وارڈ میں ہی رہنا پڑےگا: میڈیا رپورٹس۔ فوٹو فائل

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا زمین زمین خفیہ وارڈ میں طویل آپریشن کر کے پراسٹیٹ نکال دیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی وزیراعظم کی سرجری اسپتال کے کئی منزلہ زیر زمین وارڈ میں ہوئی، انتہائی خوف کی وجہ سے نیتنن یاہو کا زیر زمین آپریشن کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کا آپریشن دو گھنٹے سے زائد جاری رہا، انہیں کئی دن زیر زمین وارڈ میں ہی رہنا پڑےگا۔

اسرائیل کے عبوری وزیراعظم کے طور پر وزیر انصاف یاریو لیون نے ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی ہیں۔

75 برس کے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دل میں گزشتہ سال پیس میکر بھی نصب کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :