پاکستان
20 فروری ، 2013

سارک ممالک تعلقات، میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیر اعظم

سارک ممالک تعلقات، میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد … وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ رائے عامہ ہموار کرنے اور سارک ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کے حوالے سے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ اسلام آباد میں اے پی این ایس کے زیر اہتمام ساوٴتھ ایشیا میڈیا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کو امن اور اقتصادی ترقی کی ضرورت ہے، خطے کی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ تمام اختلافات ختم کرے، سارک تنظیم علاقائی تعاون بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر زی ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو سبھاش چندرا کا کہنا تھاکہ میڈیا کو رفتار کے ساتھ خبروں کی درستگی کا بھی ضروری خیال رکھنا ہوگا۔

مزید خبریں :