پاکستان
20 فروری ، 2013

پروفیسر ڈاکٹر علی حیدر کا قتل پولیس کیلئے ٹیسٹ کیس ہے، شہباز شریف

پروفیسر ڈاکٹر علی حیدر کا قتل پولیس کیلئے ٹیسٹ کیس ہے، شہباز شریف

لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی اسپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر علی حیدر اور ان کے بیٹے کے قتل کا افسوسناک واقعہ پولیس کیلئے ٹیسٹ کیس ہے،انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تیز رفتاری کے ساتھ کام کرے، ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے قتل کیس کی تفتیش کی جائے اور پیشرفت سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ جیلوں میں موبائل فون کے استعمال کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں :