پاکستان
20 فروری ، 2013

صدر نے فیئر ٹرائل اور ٹریڈ آرگنائزیشن بل کی منظوری دے دی

صدر نے فیئر ٹرائل اور ٹریڈ آرگنائزیشن بل کی منظوری دے دی

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے فیئر ٹرائل بل 2013ء اور ٹریڈ آرگنائزیشن بل 2013ء کی منظوری دے دی ہے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف زرداری نے ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں دونوں بلز پر دستخط کیے۔ تقریب میں وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ فیئر ٹرائل بل 2013ء کی قومی اسمبلی نے 20 دسمبر 2012ء اور سینیٹ نے یکم فروری 2013ء کو منظوری دی تھی۔ اس بل کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ثبوت اکٹھے کئے جا سکیں گے جبکہ انٹیلی جنس اداروں کے کام کو ریگولر کیا گیا ہے۔ ٹریڈ آرگنائزیشن بل کی بھی پارلیمنٹ کے دونوں ایوان منظوری دے چکے ہیں۔ اس بل کے تحت تجارتی تنظیموں کی رجسٹریشن اور ریگولرائزیشن کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :