پاکستان
20 فروری ، 2013

سپریم کورٹ: کراچی کے پارکس پر قبضے اور تجاوزات کیخلاف درخواست کی سماعت

سپریم کورٹ: کراچی کے پارکس پر قبضے اور تجاوزات کیخلاف درخواست کی سماعت

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے کراچی کے پبلک پارکس پر قبضے اور تجاوزات کے خاتمے کی رپورٹ جمع کرانے کیلئے سندھ حکومت کو 10 دن کی مہلت دی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے کراچی کے پبلک پارکس پر قبضے اور تجاوزات کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ سندھ لوکل گورنمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری نے عدالت کو بتایا کہ پارکوں سے تجاوزات کے خاتمے پر کافی کام ہو چکا ہے تاہم رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 2010ء سے کیس زیر سماعت ہے آج بھی رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت مانگی جا رہی ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا حکومت کو مزید کتنے ہزار سال درکار ہیں۔سندھ لوکل گورنمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ پارکوں پر قبضہ ختم کرایا جا چکا ہے۔ درخواست گزار نعمت اللہ خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 226 پارکوں پر تجاوزات قائم ہیں، اس سے متعلق تصاویر اور دستاویزات عدالت میں جمع کرا دی گئی ہیں۔ کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :