20 فروری ، 2013
لاہور … لاہورہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن سے پوچھ کر کل (جمعرات کو) بتائیں کہ آئندہ صدارتی الیکشن میں آرٹیکل 63لاگوہوگا یا نہیں۔ لاہورہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے یہ ہدایت پرویز مشرف دور میں صدارتی الیکشن میں آئین کا آرٹیکل 63 لاگو نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران جاری کی۔ درخواست گزار اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے موٴقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف نے صدارتی الیکشن میں آرٹیکل 63کا اطلاق ختم کردیا تھا اور صدارتی الیکشن رولز میں ترمیم بھی کی گئی جواب تک برقرار ہے، یہ ترمیم ختم نہ کی گئی تو کوئی بھی ملک دشمن اور مخبوط الحواس شخص صدارت کے عہدے پر فائزہوسکتا ہے ۔